• مارچ 4, 2021

یورپ کی 117سالہ معمر خاتون کرونا سے صحتیاب

فرانس سے تعلق رکھنے والی يورپ کی 117 سالہ معمر ترين خاتون کرونا وائرس کو شکست دے کر صحت ياب ہو گئيں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا کو شکست دینے والی معمر خاتون سسٹر اینڈری کل اپنی 117 ويں سالگرہ بھی منائيں گی۔ بینائی سے محروم وہیل چیئر پر زندگی گزارنے والی سسٹر اینڈری کا کہنا ہے کہ انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ کرونا سے متاثرہ ہیں مگر اب صحت ياب ہو کر وہ اچھا محسوص کر رہی ہيں۔ انکی دیکھ بحال کرنے والوں نے بتایا کہ رپورٹ مثبت آنے کے بعد سسٹر اینڈری نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا تاہم معمر خاتون میں کرونا کوئی علامات نہیں تھی۔ فرانس کے بی ایف ایم ٹیلی ویژن کے کرونا وائرس سے ڈرنے کے سوال پر معمر خاتون نے جواب دیا کہ ’’میں کرونا وائرس سے نہیں ڈری کیونکہ میں مرنے سے نہیں ڈرتی‘‘۔ سسٹر اینڈری کا کرونا ٹیسٹ 16 جنوری کو مثبت آیا تھا اور انہیں کرونا سے متاثرہ یورپ کی معمر ترین مریضہ قرار دیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

داعش دوبارہ افغانستان میں زور پکڑنے لگی

Read Next

انتظار کی گھڑیاں ختم۔۔۔سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر ایک ہوگئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے