• دسمبر 7, 2021

یورپ میں کورونا لاک ڈاؤن کیخلاف کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے، پولیس کیساتھ جھڑپیں، گرفتاریاں

ویانا: یورپ میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، پولیس نے جھڑپوں کے بعد کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

آسٹریا کے شہر ویانا میں مظاہرین اور پولیس میں ہاتھاپائی ہوئی، پولیس نے احتجاج ختم کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اورمتعدد افراد کو حراست میں لے کے تھانوں میں بند کر دیا۔ نیدرلینڈ کےشہر روٹرڈیم میں دوسرے روز بھی احتجاج ہوا۔

کروشیا کے شہر زگرب میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی، یورپی ممالک نے میں کورونا کےبڑھتے کیسز کےباعث کئی شہروں میں پابندیاں دوبارہ سخت کردی گئی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فرانس میں ہراسگی کے بڑھتے واقعات، خواتین سڑکوں پر آ گئیں، سخت اقدامات کا مطالبہ

Read Next

سال 2003 میں وسیم اکرم کو اَن فٹ قراردینے کیلئے مجھ پر شدید دبائو ڈالا گیا: توصیف خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے