• اکتوبر 26, 2021

یورپی یونین کا افغانستان کو مزید 700ملین یوروز امداد دینے کا اعلان

برسلز: یورپی یونین نے افغانستا ن کے لئے مزید 700 ملین یوروز امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد امدادی پیکج 1ارب یوروز تک بڑھا دیا ہے۔

سربراہ یورپی کمیشن کا کہنا تھا ک افغانستان کو بڑے انسانی المیے اور سماجی اور معاشی تباہی سے بچانے کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ 1ارب یوروز میں سے 550 ملین یوروز افغانستان میں انسانی امداد کے لئے استعمال ہونگے ۔

یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈر لین نے مزید کہا کہ بقیہ امداد افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو جائے گی جہاں افغان مہاجرین نے پناہ لی ہوئی ہے جبکہ طویل المدت امداد کے لئے طالبان کو یورپی یونین کی 5شرائط ماننی ہونگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان کی کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کی سخت مذمت

Read Next

نیشنل ٹی20کپ،سندھ کو مات،سنٹرل پنجاب نے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنالی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے