• جون 22, 2021

یمنی زیدی کا اسرائیل کیخلاف چیختا ہوا خاموش احتجاج

لاہور:اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فلسطین پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خاموش احتجاج کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنیٰ زیدی کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے،یمنیٰ زیدی نے ہاتھ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے لکھے گئے پلے کارڈز تھام رکھے ہیں اور خاموشی اور افسردگی سے وہ پلے کارڈز ایک کے بعد ایک سکرین پر دکھا رہی ہیں۔

پلے کارڈز پر لکھا گیا ہے کہ ‘اسرائیل گزشتہ 60 سالوں سے فلسطین سے لڑ رہا ہے اور اب اس لڑائی میں جدید ہتھیار استعمال کر رہا ہے ، اسرائیل طاقت ور ممالک سے اُس ملک کے خلاف فنڈز اکٹھے کر رہا ہے جو کہ ایک کمزور ملک ہے ، جس کے پاس اپنی آرمی، ہتھیار، فنڈز اور حکومت بھی نہیں ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ سب کرنے کے باوجود بھی اسرائیل ابھی تک جیت نہیں پایا ہے ، جس ملک کی حفاظت اللّٰہ کر رہا ہے آپ اُس ملک سے کبھی جیت نہیں سکتے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بل گیٹس نے ملینڈا کو 80 کروڑ ڈالر سے زائد شیئرز منتقل کر دیے

Read Next

ادارے، عمران خان اورحکومت ایک پیج پر ہیں:شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے