• مئی 24, 2022

یئر چیف ظہیر احمد سدھو سے کرغز فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی:  پاک فضائیہ کےسربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے کرغز فضائیہ کے سربراہ کرنل کیلیچبیک اکیمووِچ ایڈارالیو نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق کرنل کیلیچبیک اکیمووِچ ایڈارالیو نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔

ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور کرغز ریپبلک کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔

انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بارودی مواد برآمدگی کیس، دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

Read Next

دنیا بھر کے کشمیری تحریک آزادی کے ہیرو افضل گورو کی آج نویں برسی منا رہے ہیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے