• اگست 2, 2021

ہیٹی: صدر کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا ماسٹر مائنڈ گرفتار

پورٹ او پرنس: ہیٹی میں سکیورٹی فورسز نے صدر کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فورسز نے امریکا میں رہنے والے ہیٹی کے شہری کو گرفتار کیا ہے، ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر ہے جو بیس سال سے امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےم طابق 63 سالہ شخص نے پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کے ذریعے کرائے کے فوجی بھرتی کئے، ماسٹر مائنڈ صدر کو مارنے کے بعد خود صدارت کا عہدہ لینا چاہتا تھا۔

یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز مجموعی طور پر 21 افراد کو گرفتار کرچکی ہیں جن میں سے تین کا تعلق امریکا سے ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغان حکومت اور طالبان کے جھڑپوں میں ایک دوسرے کے جنگجو ہلاک کرنے کے دعوے

Read Next

عراق: ہسپتال میں آتشزدگی سے 54 افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے