• ستمبر 19, 2021

ہینگ ٹونگ 77 جہاز کیلئے ریسکیو آپریشن، سمندر میں ہائی ٹائیڈ شروع ہوگئیں

کراچی: ہینگ ٹونگ 77 جہاز کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، سمندر میں ہائی ٹائیڈ شروع ہوگئیں۔

جہاز کو بحفاظت گہرے سمندر تک لے جانے کا آپریشن شروع ہوگیا۔ سمندر میں جہاز سے 700 میٹر کے فاصلے پر کرین بارج نے کام کرنا شروع کر دیا۔ جہاز سے 2 ناٹیکل میل کے فاصلے پر دو ٹگ بوٹ پہنچا دی گئیں۔ ایک ٹگ بوٹ آپریشن میں حصہ لے ہی ہے جبکہ دوسری اسٹینڈ بائی ہے۔

ساحل پر موجود مشینری اور تمام عملہ تیار ہے جبکہ کرین سے جہاز کو دھکیلا جا رہا ہے۔ آج بھی جہاز کی پوزیشن میں 50 میٹر تبدیلی آئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شاہ محمود قریشی نے دورہ کابل پر بھارتی میڈیا کاپروپیگنڈہ مسترد کر دیا

Read Next

طالبان نے یقین دلایا ہے افغان سرزمین ٹی ٹی پی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے: شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے