
کنگسٹن: ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔
کیرون پولارڈ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے اور انہیں مکمل صحت یاب اور میچ فٹنس کے لئے مزید وقت درکار ہے۔ ان کی غیر حاضری میں نکولس پورن کپتانی کریں گے جبکہ شائی ہوپ کو ون ڈے میچوں کیلئے قیادت سونپی گئی ہے۔
کیرون پولارڈ کے متبادل کے طور پر رومین پاؤل کو ٹی ٹونٹی اور ڈیون تھامس کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے د رمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 13 دسمبر جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا، دونوں سیریز کے کل چھ میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیںگے۔
0 Reviews