• اکتوبر 19, 2021

ہیما مالنی سے مشابہہ قرار دئیے جانے پر کیارا ایڈوانی خفا

ممبئی: بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی جانب سے خود کو بھارتی سینئر اداکارہ ہیما مالنی سے مشابہہ قرار دئیے جانے پر خُفگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیارا ایڈوانی کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ہیما مالنی کی کاپی قرار دیا جا رہا تھا جس پر انہوں نے ردِ عمل دیا ہے ۔کیارا ایڈوانی کا کہنا ہے کہ ‘اُنہیں یہ اچھا نہیں لگتا کہ اُن کا موازنہ کسی اداکارہ کے ساتھ کیا جائے ، وہ جانتی ہیں کہ ہیما مالنی ایک خوبرو، سینئر اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، ہیما مالنی نے بھارتی شوبز انڈسڑی میں بہت اعلیٰ پراجیکٹس کر رکھے ہیں مگر وہ خود کو ہیما مالنی سے ملائے جانے پر خوشی محسوس نہیں کرتی ہیں۔

کیارا ایڈوانی کا کہنا تھا کہ ‘اُنہیں کسی سے مشابہہ قرار دیا جانا بے حد عجیب لگتا ہے ۔کیارا ایڈوانی نے کہا کہ ‘وہ خود ایک اداکارہ ہیں اور اُن کی اپنی ایک الگ پہچان ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ورلڈ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں بھارتی ججز نے غلط فیصلے دئیے، پاکستانی ایتھلیٹ کا شکوہ

Read Next

ایل این جی ریفرنس کو نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر خارج کرنے کی استدعا، نیب سے جواب طلب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے