• ستمبر 26, 2021

ہیرے پر خراش ڈالنے والا دنیا کا سخت ترین شیشہ ایجاد

بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے دنیا کا سخت ترین شیشہ بنایا ہے جو اپنی سختی کی بنا پر ہیرے پر بھی نشان ڈال سکتا ہےفی الحال اسے اے ایم تھری کا نام دیا گیا ہے اور سختی کے وکرز ٹیسٹ پر یہ 113 گیگا پکسل تک پہنچ چکا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اگر اس شیشے کی سختی کا مقابلہ ہیرے سے کیا جائے تو وہ 50 سے 70 جی پی اے ہوگا اور انسان کی تیارکردہ بعض اشیا 100 جی پی اے سختی تک پہنچ پائی ہے ۔ اس طرح چینی شیشے کو دنیا کا بہترین بلٹ پروف شیشہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اعلیٰ ٹیکنالوجی کی مصنوعات میں بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ ایجاد بجلی گزارنے کی بنا پر فوٹو الیکٹرک آلات، جنگی ہتھیار اور موسمیاتی شدت یا دباؤ میں کارآمد آلات کی تیاری میں استعمال ہوسکتی ہے ۔یہ شیشہ یانشن یونیو رسٹی کے تیان یونگ جن اور ان کے ساتھیوں نے تیارکیاہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یوم آزادی: مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لئے

Read Next

پاکستان لاکھوں شہیدوں کی قربانیوں کا ثمر ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے