• جولائی 28, 2021

ہونڈا کے نئے ماڈل کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کمپنی کی جانب سے ہونڈا سٹی کے نئے ماڈل کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق گاڑیوں کی مقبول ویب سائٹ کے مطابق ہونڈا کی سٹی کا نیا ماڈل 12 جولائی کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئی ہونڈا سٹی 5 ورژنز میں دستیاب ہوگی جس میں سے 2 میں 1200 سی سی انجن ہوگا جب کہ باقی 3 میں 1500 سی سی انجن دیا جائے گا۔1200 سی سی انجن 89 ہارس پاور جب کہ 1500 سی سی انجن 118 ہارس پاور فراہم کرے گا۔

یہ ورژن سٹی 1.2 ایل مینوئل، سٹی 1.2 ایل سی وی ٹی، سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی، سٹی ایسپائر 1.5 ایل ایم ٹی اور سٹی ایسپائر 1.5 ایل سی وی ٹی پر مشتمل ہوں گے۔خیال رہے کہ  اس ماڈل کی بکنگ مئی سے جاری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ریڈیو ٹائیسو: قومی ورزش جس کے بغیر جاپانیوں کی زندگیاں نامکمل

Read Next

امریکہ نے بگرام ائیر بیس 20 برس بعد افغان فورسز کے حوالے کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے