• مئی 23, 2022

ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ کھیلنے کا احساس الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں: بابر اعظم

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہوم گراونڈ پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلنا ایک الگ احساس ہوتا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

بابر اعظم نے لاہور میں تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہوم گراونڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے اپنا بہترین دینے کی کوشش کروں گا کیونکہ میں پہلی مرتبہ لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہوں۔

بیٹرز کے نیٹ سیشنز میں بولنگ کرنے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان ہمیشہ مدد کرنے کے لیے بولنگ کرتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی مدد کرنے کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اظہر علی کی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں، وہ ہمیشہ اچھا کھیلتے ہیں، ایک میچ کی پرفارمنس پر کسی کو باہر نہیں بٹھا سکتے، پُر اعتماد ہو کر میدان میں جائیں گے اور کوشش ہو گی کہ میچ جیتیں۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پلئینگ الیون آج دوبارہ پچ دیکھ کر پلان کریں گے، کل میچ سے قبل فیصلہ ہو گا اور سیریز جیتنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے، ہمارا مائنڈ سیٹ یہی ہے کہ میچ جیتنا ہے ٹیسٹ سیریز جیتنے سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہو گا، ہم لاہور ٹیسٹ میں ریزلٹ چاہتے ہیں، پوری ٹیم لاہور میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لاہور میں کامیابی حاصل کریں اور اس کے لیے سخت محنت بھی کر رہے ہیں۔

پچ کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ پچ زیادہ مختلف نہیں لگ رہی لیکن مجھے لگتا ہے اس پچ سے ٹرن ملے گا، ٹاس جیتنے کے ساتھ ساتھ اچھا پرفارم کرنا بھی ہوتا ہے، یہ ضرور ہے کہ چوتھی اننگز میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہ ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ ہے۔

رن ریٹ کے حوالے سے ہونے والی تنقید کے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ اچھا کریں تب بھی تنقید ہوتی ہے اور اچھا نہ کریں تب بھی ہوتی ہے، ہم تنقید کو منفی نہیں لیتے، ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، رن ریٹ صورت حال کے مطابق ہوتا ہے، رن ریٹ اتنا سلو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد عالم سے اسی طرح توقع ہے جیسے ہمیشہ ہوتی ہے، انہیں علم ہے کہ کیسے کم بیک کرنا ہے اور وہ اچھا کھیلیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ستائیس مارچ کا جلسہ، وزیراعظم عوام سے کیا چاہتے ہیں؟

Read Next

حبا بخاری نے لڑکیوں کو ‘جوائنٹ فیملی سسٹم’ میں رہنے کیلئے کیا ٹپس دیں؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے