• ستمبر 18, 2021

ہوا میں ڈی این اے ڈھونڈنے کا طریقہ معلوم کر لیا گیا

لندن: برطانوی اور ڈینش سائنسدانوں نے ہوا میں موجود ڈی این اے کو ٹریس کرنے کا طریقہ معلوم کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ پروفیسر الزبتھ کلیئر نے ایک چڑیا گھر میں اس نئے طریقے سے جانوروں کے ہوا میں موجود ڈی این کے نمونے حاصل کئے۔ پروفیسر الزبتھ اور ان کی ٹیم نے ویکیوم پمپ سے منسلک حساس فلٹرز ایک چڑیا گھر میں بیس مختلف مقامات پر رکھے ، سائنسدانوں کی ٹیم کو اس طریقے سے ڈی این اے کے سترسے زائد نمونے حاصل ہوئے۔

سائنسدانوں نے نمونوں کو پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے بڑھا دیا۔ اس طریقے سے الزبتھ اور ان کی ٹیم کو سترہ مختلف جانوروں کا ڈی این اے حاصل ہوا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے جانوروں کو تنگ کئے بغیر ان کا ڈی این اے حاصل کیا جا سکے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ڈی ایم کا اجلاس بے وقت کی راگنی، پچھلے سال سے جلسے ہو رہے ہیں: شیخ رشید

Read Next

کورونا کے وار برقرار: چوتھی لہر مزید 79 جانیں لے گئی، 4619 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے