• جنوری 17, 2022

ہنزہ میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول شروع، 446 کھلاڑی کھیلوں میں حصہ لیں گے

ہنزہ: ہنزہ میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول شروع ہو گیا، گلگت بلتستان اور چترال سے مجموعی طور پر 13 ٹیمو ں کے 446 کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

وادی ہنزہ کے تاریخی گاؤں شاہی قعلے کے دامن میں مختلف سرمائی کھیلوں کا میلہ سج گیا ہے جس میں آئس ہاکی، کلائمبنگ، سکیٹنگ اور رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے، سپورٹس فیسٹیول میں گلگت بلتستان اور چترال سے 13 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں مرد، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی سے اسلام آباد جانیوالی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

Read Next

شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس: عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے