• اکتوبر 30, 2020

ہم پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے اب بھی ہوں گے: آصف علی زرداری

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے اب بھی ہوں گے، نواز شریف اپنے ذمہ دار خود ہیں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق بھی صحافی نے سوال کیا، جس پر آصف زرداری نے کہا نواز شریف اپنے ذمہ دار خود ہیں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

قبل ازیں احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم سے جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ سابق صدر کے خلاف میگا منی لارنڈنگ اورپارک لین ریفرنسز میں فرد جرم 17 ستمبر تک موخر کر دی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

Read Next

‘روس سے لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات، کشمیر کے معاملے پر بھارت کمزور ہے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے