• ستمبر 18, 2021

‘ہم نے تین سال کی کارکردگی کا حساب دیدیا، بلاول بھٹو سندھ میں 13 سالہ کارکردگی بتائیں’

کراچی: حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے تین سال کی کارکردگی کا حساب دے دیا، بلاول بھٹو سندھ میں پیپلزپارٹی کی تیرہ سالہ کارکردگی بتائیں۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ تین برسوں میں ٹیکس کلیکشن، زرمبادلہ، فی کس آمدنی میں اضافہ اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں کمی ہوئی، پنجاب، کے پی کے میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو سندھ میں تیرہ سالہ کارکردگی کا حساب دیں، گھومنے پھرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی کارکردگی آر او پلانٹ میں کرپشن کی وجہ سے تھر میں پانی نہ ملنے سے پیاس سے مرتے بچے ہیں، سندھ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے سے لاکھوں لوگ متاثر ہیں، پیپلزپارٹی حکومت کے تیرہ برس میں کراچی شہر کچرا کنڈی اور کچرستان بن گیا، بلاول صاحب تیرہ برس میں ملنے والے آٹھ ہزار نو سو ارب روپے کا حساب دیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: لاری اڈا کے قریب خاتون سے درست درازی کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری

Read Next

مسلم لیگ ن کا حکومتی کارکردگی پر 2 وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے