• جون 14, 2021

ہم صدی کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہم صدی کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر آگے بڑھ رہا ہے تاہم مجھے بحران ورثے میں ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم صدی کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہے ہیں اور خانہ جنگی کے بعد ہماری جمہوریت پر بدترین حملہ ہوا۔ کورونا 1930 کے معاشی بحران سے بڑا بحران تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم 100 دن میں 220 ملین سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین دیں گے اور 16 برس سے بڑی عمر کا ہر امریکی ویکسین لگوا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ملازمتوں کا پروگرام ملک کی تعمیر نو کا پلان ہے اور یہ لاکھوں لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا جبکہ امریکہ چین کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا۔

امریکی صدر نے کہا کہ غریب سے غریب ترین افراد کے لیے بھی ویکسین کی رسائی ممکن بنائی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

این اے 249 میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

Read Next

فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات کا حلف اٹھا لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے