• مئی 24, 2022

ہم تمہارے ہر اوچھے ہتھکنڈے کا مقابلہ کرینگے: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا حکمرانوں سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ ہم تمہارے ہر اوچھے ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں اور اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرتے آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کرپشن نااہلی کی وجہ سے آج عوام مشکلات کا شکار ہیں، عوام کا فیصلہ ہے کہ ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عوام کے فیصلے پر تحریکِ عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے، عمران خان نے پونے 4 سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نازک معاملات پر غیر محتاط بیان کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا ہے۔

صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان خارجہ پالیسی سے متعلق غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر سنجیدہ بیانات کی وجہ سے ہماری ساکھ مجروح ہو رہی ہے، یورپی یونین اور امریکا کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

روس یوکرین راہداریاں کھولنے پر اتفاق، شہریوں کا انخلاء

Read Next

نیپرا نے بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، فیصلہ حکومت کو ارسال

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے