• نومبر 27, 2020

ہم بڑی جیت منانے کیلئے تیا رہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم بڑی جیت منانے کیلئے تیار ہیں، بہت جلد گھروں سے نکل کرانتخابات میں‌ جیت کی فتح منائیں گے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے، ریپبلکن امیدوار اور موجودہ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابات میں جیت کے قریب ہیں، ٹیکساس میں فتح حاصل کر لی جہاں 70 ہزار ووٹ زیادہ حاصل کیے۔ جارجیا سے بھی جیتے، شمالی کیرولینا سے بھی کامیابی حاصل کی ہے، پنسلوینیا کی جیت سب سے اہم تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں، میرے نزدیک تو ہم الیکشن جیت چکے ہیں، پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے میرے ساتھ کام کیا۔ نائب امریکی صدر مائیک پنس نے اس موقع پر کہا کہ ہم کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں، ہم امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امید ہے صدارتی انتخابات جیت جائیں گے،جوبائیڈن

Read Next

امریکی مسلمان خواتین پھر کانگریس کی رکن بن گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے