• مئی 23, 2022

ہم بلاول بھٹو سے 15 سال کا حساب مانگنے آئے ہیں، وزیر خارجہ

شکارپور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو سے 15 سال کا حساب مانگنے آئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ کے شکارپور پہنچنے کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر یار خان مہر سندھ کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سنا ہے آج بلاول بھٹو پنجاب کے لیے نکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے لوگوں کو ہم نے صحت کارڈ دے دیا ہے۔ میں نریندر مودی اور بلاول بھٹو کو ایک ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ 3 سال قبل مودی سرکار نے جارحیت کی اور پاکستان کی سرحدوں پر داخل ہو کر حملہ کیا۔ 26 کو تم نے حملہ کیا اور 27 فروری کو عمران خان نے جواب دیا۔ نریندر مودی آئندہ سوچ کر پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  بلاول بھٹو ساڑھے 3 سال کا حساب مانگنے اسلام آباد آ رہے ہیں اور ہم حساب دینے کے پابند ہیں۔ ہمارا دامن صاف ہے اور ہم حساب دینے سے نہیں گھبراتے۔

انہوں نے کہا کہ میں سندھ کی دھرتی میں بلاول بھٹو سے 15 سال کا حساب مانگنے آیا ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تحریک عدم اعتماد پر ڈیڈ لاک آگیا، اپوزیشن ناکام ہوگی،شیخ رشید

Read Next

اسلام آباد پہنچ کر حکومت پر حملہ کریں گے، بلاول بھٹو

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے