• اپریل 14, 2021

ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، وزیر اعظم

 

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نیشنل سیکیورٹی پر بحث کی ضرورت ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی بھی قومی سلامتی کا اہم ایشو ہے اور قومی سلامتی کے اہداف بہت وسیع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی پر 5، 6 سال پہلے کوئی بات نہیں کرتا تھا۔ ہمیں فخر ہے بلین ٹری سونامی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ملک بڑی مشکلات سے گزرا ہے اور نیشنل سیکیورٹی سے متعلق ایسی چیزیں ہیں جو پہلے کبھی نہیں سوچا تھا۔ فوڈ سیکیورٹی بھی اہم معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مالیاتی خسارے کا سامنا رہا ہے اور مالیاتی خسارے کی وجہ سے ہماری کرنسی متاثر ہوئی۔ روپیہ گرتا ہے تو ہر چیز پر اس کا اثر پڑتا ہے۔ اب لوگوں کو غربت سے نکالنا ہماری ترجیح ہونے چاہیے اور یہی ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چین نے 35 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ ٹارگٹڈ سبسڈی سے ہی غریب لوگوں کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دے کر ہمیں محفوظ بنایا اور علاقائی امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا جبکہ علاقائی امن کے بغیر اپنی جغرافیائی اہمیت کا فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انرجی کے ذرائع ایران سے پورے ہو سکتے ہے۔ بڑی دیر کے بعد افغانستان میں بھی امن کی امید پیدا ہو گئی ہے اور افغانستان میں امن کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

غربت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم

Read Next

نواز شریف کی واپسی۔۔ شیخ رشید نے بڑی پیشکش کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے