• مئی 25, 2022

ہمارے ساتھ حکومتی لوگ رابطے میں ہیں مناسب وقت پرسامنے لائیں گے،رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ انکے خلاف ہو چکے ہیں۔ ہمارے ساتھ حکومتی لوگ رابطے میں ہیں مناسب وقت پرسامنے لائیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں تویہ وزراتیں کیوں بانٹتے پھر رہے ہیں۔یہ ایک ایک حلقے میں 2 ،2 ارب روپے کے فنڈز جاری کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی میں 7 اور پنجاب میں 14 ووٹ کم ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے لانگ مارچ کا آپشن بھی ہے احتجاج بھی کریں گے۔ عدم اعتماد بھی ہوگا، ہمیں امید ہے کہ عوام کی دعاؤں سے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ نیب کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے اور  اینٹی کرپشن کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کا ایک ہی موٹو ہے، مخالفین سےانتقام لینا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور میرے خلاف کیسز بنانے میں خود شریک رہے لیکن ساڑھے تین سال سے یہ ان کیسز میں کچھ ثابت نہ کرسکے۔

Read Previous

شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات، عدم اعتماد پر تعاون مانگ لیا

Read Next

انسٹاگرام اسٹوریز کو لائک کرنے پر ان باکس میں میسج نہیں جائے گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے