• دسمبر 1, 2021

ہماری حکومت ہو گی تو غریب کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے: بلاول بھٹو زرداری

کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی حکومت ہوگی تو ہم غریب کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم سندھ میں انقلاب پرپا کرنے جارہے ہیں۔ ہم نے اس ملک میں غریب کی مدد کرنی ہے۔ پی پی حکومت ہوگی تو ہم غریب کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ قائدعوام نے بڑے جاگیرداروں سے زمینیں لیکرغریب کسانوں کو دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع کیا تھا۔ لیڈی ہیلتھ پروگرام پر ملک اور بیرون ممالک میں تنقیدکی گئی پھربعد میں یہی لیڈی ہیلتھ ہروگرام بین الاقوامی سطح پر مانا گیا۔ ہم نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) بنا کرانقلابی کام کیاتھا، پی پی نے ہی وسیلہ حق۔وسیلہ روزگار شروع کیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سیالکوٹ تا کھاریاں 4 رویہ سڑک کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی

Read Next

پاکستان میں پولیوافغان مہاجرین کے ذریعے داخل ہوتا ہے:وزیراعظم کو بریفنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے