• مئی 26, 2022

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.08 فیصد کی معمولی کمی آئی اور شرح 18.47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر، مرچ، آلو، پیاز اور چینی سمیت 16 اشیائے ضروریہ سستی جبکہ چکن، لہسن اور گھی سمیت بعض اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں گندم کا آٹا اور چینی کی قیمت سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، ماہانہ 18 ہزار روپے سے کم آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 20 فیصد سے زیادہ رہی، اس دوران21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید برآں کراچی شہر میں 20 کلو آٹا سب سے مہنگا 1600 روپے میں فروخت ہوا جبکہ پنجاب کے تمام شہروں میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں فروخت ہوا، پشاور میں بھی  1100 روپے جبکہ کوئٹہ میں قیمت 1480 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں چینی کے نرخ بھی 100 روپے کلو تک رہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں 86 سے 90 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔ ٹماٹر 23 روپے کلو سستے ہونے کے بعد قیمت 150 سے 127 روپے پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 200 گرام سرخ مرچ ساڑھے 8 روپے سستی ہو کر 251 روپے میں فروخت ہوئی، چینی 1 روپے 29 پیسے سستی ہوئی اور اوسط قیمت 89 روپے کلو رہی۔ اس دوران انڈے3 روپے فی درجن سستے ہوکر 162 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ لہسن 23 روپے فی کلو مہنگا ہوکر نرخ 355 روپے تک پہنچ گئے۔ چکن کی قیمت میں اوسط ساڑھے 11 روپے کلو اضافہ ہوا، اوسط قیمت215 روپے رہی۔ گھی کی قیمت ساڑھے 3 روپے بڑھ کر 405 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ مٹن 5 روپے فی کلو مہنگا اور اوسط قیمت 1205 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی

Read Previous

عذیربلوچ کی فوجی عدالت سےسزاکےخلاف درخواست مسترد

Read Next

ساٹھ ہزار مکھیاں چوری ہو گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔