• جولائی 28, 2021

ہر اداکار کے ساتھ محفوظ فاصلہ رکھتی ہوں: یمنیٰ زیدی

کراچی:  اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ان کا جتنا فاصلہ اداکاروں کے ساتھ سکرپٹ میں ہوتا ہےوہ ان کے ساتھ عام زندگی میں بھی اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ وہ ہر اداکار کے ساتھ ایک محفوظ فاصلہ رکھتی ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کے اس رویے پر کوئی برا نہیں مانتا؟ جس پر یمنیٰ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے ، کیونکہ پیشہ ورانہ امور سے متعلق ہر کوئی اس طرح کی چیزوں کو سمجھتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ سیٹ پر سٹارز کے ساتھ اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں جتنا کہ سکرپٹ میں ہوتا ہے ۔

اداکارہ نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 3 درجن کے قریب پروڈکشنز میں فنکارانہ صلاحتوہں کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہیں بہترین اداکارہ سمیت 2 ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ 7 کے قریب نامزدگیاں بھی ہوئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش ہو گا، تخمینہ ایک ہزار ارب سے زائد رکھنے کی تجویز

Read Next

‘مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم کی فراہمی وزیراعظم کی قوم سے کمٹمنٹ ہے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے