• جنوری 21, 2022

ہری پور موٹرسائیکل ریس میں معین خان، جیپ ہنٹ میں نعمان اکرم فاتح قرار

ہری پور: ضلعی انتظامیہ ہری پور کی جانب سے بھمالہ موٹر کراس چیلنج کے نام سے موٹر سائیکل اور جیپ ریس مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں معین خان اور نعمان اکرم فاتح قرار پائے۔

خانپور ہزارہ ضلعی انتظامیہ ہری پور کی جانب سے خانپور بھمالہ کے مقام پرایک رنگا رنگ جیپ اور موٹرسائیکل ریس مقابلے کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پاکستان بھر سے پچاس کے قریب بائیکرز اورجیپ ہنٹرز نے شرکت کی جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

بارش سردی اور دشوارگزار راستے کے باوجود ریس سے لطف اندوز ہونے کیلئے عوام کی بڑی تعداد بھمالہ کے مقام پر پہنچی اورمقابلے کے شرکا کو دل کھول کر داد دی۔

موٹرسائیکل ریس کا پہلاانعام راولپنڈی۔کے معین خان نے اپنے نام کرلیا جبکہ جیپ ہنٹ میں بھمالہ کے رہائشی نعمان اکرم ونرقرارپائے۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ہری پور مغیث ثنااللہ اور ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے انتظامی ارکان اور مقابلے کے شرکا میں تعریفی شیلڈ و اسناد تقسیم کیں۔

ڈپٹی کمشنر ہریپور مغیث ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل سے ہٹا کر ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایسے ایونٹ منعقد کرنا ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر شعبہ میں نوجوانوں کو اسی طرح اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع فراہم کرنے کیساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

رمیز راجہ کی بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

Read Next

فرانس نے بیجنگ اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کرنے سے انکار کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے