• اکتوبر 19, 2021

ہریتک روشن کا آریان خان کو ڈٹے رہنے کا مشورہ

ممبئی:  بھارتی اداکار ہریکو روشن نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کڑے وقت میں ڈٹے رہنے اور حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق انہوں نے جیل میں بند آریان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ زندگی بالکل غیر یقینی ہے مگر خدا بہت رحیم ہے ، وہ مضبوط افراد کو ہی مشکلات سے دو چار کرتا ہے کیوں کہ مضبوط لوگ ہی مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں ۔ہریتک کا کہنا تھا کہ تمھیں مشکل کام کیلئے چنا گیا ہے، اس صورتحال میں غصہ ، بے یقینی اور بے سہارا ہونے جیسی مشکلات حملہ کرتی ہیں مگر تمھیں اس آگ کے ذریعے اپنے اندر چھپے ہیرو کو تلاش کر کے نکلنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلطیاں، ہار، جیت اور کامیابی ایک ہی طرح کے ہوتے ہیں اگر تمھیں پتہ ہو ان میں سے کس حصے کو اپنے ساتھ لے کر چلنا ہے اور کس کو پیچھے چھوڑ دینا ہے۔ یاد رکھو کہ تم خود کو کمزور نہ پڑنے دینا، ڈٹ کر مشکلات کا مقابلہ کرنا۔ ہریتک نے آریان کو امید دلائی کہ سیاہ دنو ں کے بعد روشن دن بھی ضرور آئیں گے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آریان خان کو ممبئی کے ساحل سے دور کروز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا۔ بھارتی عدالت نے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 14 دن کیلئے جوڈیشل ریمانڈ کے ذریعے جیل بھیج دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

معروف ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ نے شادی کرلی

Read Next

بارکھان:پسند کی شادی پر دو قبائل میں خونریزی،5افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے