• جنوری 21, 2022

ہرنو میں جیپ ریلی، ملک بھر سے پروفیشنل ڈرائیوروں کی شرکت

ہرنو: گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ہرنو میں فور بائے فور جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا، ملک بھر سے پروفیشنل ڈرائیوروں نے ریس میں حصہ لیا، ڈی آئی جی ہزارہ میر وئیس نیاز مہمان خصوصی تھے۔

ہرنو جیپ ریلی میں چار مختلف کٹیگری کے مقابلے ہوئے، جیپ ریلی ہفتہ کے روز صبح نو سے شام 4 بجے تک جاری رہی جس میں بڑی تعداد میں شرکاء شریک تھے ۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز اور ایم پی اے مومنہ باسط نے خصوصی شرکت کی اور ٹریک پر جیپ ڈرائیورز کی مہارت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد باالخصوص خیبرپختون خوا میں اس طرح کے پلیٹ فارم سے جیپ ریلی امن امان کے قیام اور محفوظ پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے

Read Next

ملتان میں مستحق افراد کی مدد کیلئے احساس بازار قائم، مفت ملبوسات اور جوتے فراہم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے