• جنوری 28, 2021

ہتک عزت دعویٰ کیس: عدالت کا وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو نوٹس،جواب طلب

لاہور:سیشن کورٹ میں ادکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، عدالت نے اسد خٹک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشل سیشن جج یاسر حیات نے وینا ملک کی طرف سے دائر کیے گئے دعویٰ پر سماعت کی۔ وینا ملک نے موقف اختیار کیا کہ سابق شوہر اسد خٹک شوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے۔ سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے، بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا۔ اپنے موقف میں وینا ملک نے مزید کہا کہ سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کررہا ہے اور بلیک میل کرنے کے لیے الزامات عائد کررہا ہے، عدالت 100 کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے موقف سننے کے بعد سماعت دو فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

منشا پاشا لاہور پر بنائی جانیوالی بھارتی فلم سے ناخوش

Read Next

ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کو “ہلال پاکستان” سے نواز دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے