• جولائی 30, 2021

ہانیہ عامر کو انٹرنیٹ پر بار بار میرا شوہر بنا دیا جاتا ہے :نادیہ خان

کراچی:  اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ وِکی پیڈیا پر کوئی بار بار میرے شوہر کے نام کی جگہ ہانیہ عامر کا نام لکھ دیتا ہےاور ہانیہ کے جیون ساتھی کے نام پر میرا نام لکھا ہوتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق نادیہ خان نے وِکی پیڈیا پر موجود غلط معلومات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے جب یہ دیکھا تو بہت ہنسی آئی، ہمیں لگا شاید یہ کسی نے مذاق کیا ہے اور پھر دونوں جگہ سے 20 سے 25 مرتبہ صحیح کیا لیکن ایک دن بعد دوبارہ یہ ہی لکھا ہوتا ہے ۔نادیہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا میرے علاوہ میری ذاتی معلومات کوئی کیسے تبدیل کر سکتا ہے۔

دوسری جانب اداکار عمران عباس نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر اظہار ناراضی کیا، ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر ان کی ایک سال میں 5 شادیاں یا طلاقیں کروا دی گئیں۔انہوں نے ایک افسوس ناک واقعے کا ذکر بھی کیا کہ جب ان کے اہل خانہ بیرون ملک تھے تو اداکار کی ٹریفک حادثے کی جھوٹی خبر چلا دی گئی ، یہاں تک کہ ایسی تصاویر بھی استعمال کی گئیں جو نہایت سنگین نوعیت کی تھیں ، جس سے ان کی فیملی کا کوئی فرد جھوٹی ناگہانی خبر سن کر صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہو سکتا تھا۔

عمران عباس نے کہا کہ ملک میں ایسے قوانین ہونے چاہئیں کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکارہ متھیرا نے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کو منافق قرار دیدیا

Read Next

کراچی: تین بچوں کی پر اسرار موت، ماں ہی قاتل نکلی، پولیس نے گرفتار کر لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے