• دسمبر 1, 2021

ہار جیت کھیل کا حصہ، پاکستانی شاہین ہار کر بھی جیتے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، پاکستانی شاہین ہار کر بھی جیتے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہارنے کے باوجود کھلاڑیوں نے قوم کے دل جیت لئے، قوم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچوں میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر فخر ہے، سیمی فائنل میں ہارنے کا افسوس اپنی جگہ لیکن کھلاڑیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہار سے دل برداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں کھلاڑیوں کو غلطیوں کی اصلاح کر کے آگے دیکھنا ہے، کھلاڑیوں کی پرفارمنس پاکستانی کرکٹ ٹیم کے روشن مستقبل کی گواہی دے رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Read Next

Islam Ka Safar | Anam Naqvi | 12 November 2021 | A1Tv |

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے