• اکتوبر 27, 2020

گیند چمکانے کیلئے لعاب کے استعمال پر محمد عامر پنالٹی سے بچ نکلے

مانچسٹر: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پاکستانی پیسر محمد عامر گیند کو چمکانے کیلئے لعاب کا استعمال کرتے دیکھے گئے جس کی کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران ممانعت ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جب محمد عامر میچ کا چوتھا اور اپنا پہلا اوور کرنے آئے تو انہیں کئی بار گیند پر لعاب لگاتے دیکھا گیا مگر امپائرز کو اس کا علم نہیں ہو سکا البتہ ان کے اگلے اوور میں امپائرز کو سینی ٹائزر سے گیند صاف کرنا پڑی لیکن انہوں نے قوانین کی خلاف ورزی پر محمد عامر کیخلاف کوئی پنالٹی نہیں لگائی۔ واضح رہے کہ گیند پر لعاب لگانے کا ارتکاب کرنے والے بالر کی ٹیم پر فی اننگز دو مرتبہ وارننگ دی جا سکتی ہے جبکہ لعاب کے متواتر استعمال پر بیٹنگ سائیڈ کو پنالٹی کے پانچ رنز بھی مل سکتے ہیں جبکہ امپائرز ہر بار کھیل شروع ہونے سے قبل گیند کو صاف کرانے کے پابند ہوں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جوبائیڈن کا سیاہ فام افراد کو گولیاں مارنے والے پولیس اہلکاروں کو ذمہ دار ٹھہرانے پر زور

Read Next

پاکستان ہاکی کے سسٹم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے