• مئی 26, 2022

گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ

گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ، گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر، صارفین پر 2 سو 27 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔ گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہوگئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 2 سو 27 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نظر ثانی فیصلہ جاری کر دیا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 2 سو 69 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا تھا۔

Read Previous

حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا

Read Next

Reporter Time | Usama Bhatti | History Of Rahim Yar Khan | A1Tv | 02 March 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔