• دسمبر 6, 2021

گیس بحران کا خدشہ، سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ کیلئے گیس فراہمی بند کرنے کی تجویز

اسلام آباد: موسم سرما میں گیس بحران کے خدشے کے سبب حکومت نے لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کر لیا، سی این جی اور جنرل انڈسٹری کو دو ماہ کے لئے گیس فراہمی بند کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔

موسم سرما کے لئے گیس لوڈمینجمنٹ پلان منظوری کیلئے آج کابینہ کی توانائی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔ گھریلو، کمرشل صارفین کو سنگین گیس بحران سے بچانے کے لئے مختلف اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

سی این جی سیکٹر اور ایکسپورٹ سیکٹر کے علاوہ جنرل انڈسٹری کو 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز ہے، کیپٹو پاور کیلئے بھی دو ماہ کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویزہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شیخ رشید نے حریم شاہ کو ڈانٹ پلا دی، ویڈیو وائرل

Read Next

سندھ کابینہ کا گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے