• جنوری 21, 2022

گیس بحران پر حکمرانوں کی بے حسی ناقابل فہم، سزا عوام کو مل رہی ہے: امتیاز شیخ

کراچی: سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کہتے ہیں گیس بحران پر حکمرانوں کی بے حسی ناقابل فہم ہے، حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔

ایک بیان میں ملک میں جاری گیس بحران پر امتیاز احمد شیخ کا کہنا تھا کہ نجی پاور کمپنیوں کو گیس بندش سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا، ملک اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، ملک میں ہر جانب بحرانوں کا راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کی زندگی اجیرن ہوگٸ ہے، عوام کو تین وقت کھانا پکانے کے لیے بھی گیس میسر نہیں، سونے پہ سہاگہ لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تبدیلی سرکار ملک کو 30سال پیچھے لے گئی ہے:سراج الحق

Read Next

کراچی: نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ، احتجاج جرم قرار، نوٹیفکیشن جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے