• دسمبر 5, 2021

‘گیس بحران سمیت عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے’

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں گیس بحران کی وجہ سے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے، گیس بحران سمیت دیگرعوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔

ملک میں گیس کی قلت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں، عمران خان گیس بحران کی وجہ سے ایک وقت کے کھانے کے لئے دربدر شہریوں سے معافی مانگیں، وفاقی وزراء گیس بحران کے حل کے بجائے مناظروں کے چیلنج میں مصروف ہیں، اگر حکومت بروقت ایل این جی منگوا لیتی تو آج یوں ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آج مکمل کرلیا جاتا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا نہ ہوتا، ایک جانب عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ کیاہے تو دوسری جانب مہنگی گیس بھی عوام کی پہنچ سے دورکردی، حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج صنعتیں اپنے برآمدی آرڈرز تک پورے نہیں کر پا رہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر 8گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

Read Next

تبدیلی سرکار جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک توانائی بحران کا شکار ہے: امتیاز شیخ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے