• دسمبر 6, 2021

گھی کی فی کلو قیمت میں 53روپے کا اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے عوام پر ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا بم گراتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 53روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل ایک بار پھر مہنگے کردیئے گئے ہیں، کوکنگ آئل 65 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی،کوکنگ کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

دوسری جانب پرچون بازاروں میں طلب و رسد میں بگاڑ کے باعث چینی کی فی کلوقیمت130 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی چینی کا سٹاک کم ہونے لگا ہے جس سے ملک بھر میں چینی کے ذخائر ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن رہ گئے ہیں جبکہ پرچون بازاروں میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں بگاڑ کے باعث چینی کی فی کلوقیمت130 روپے سے تجاوز کرگئی اورلاہور کے شہری مقامی چینی کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے۔

چینی کے بحران سے متعلق ذرائع کا کہنا تھا کہ مقامی موٹی چینی کا سٹاک تیزی سے ختم ہونے لگا ہے، پنجاب کے پاس 47 ہزار، سندھ 69300 اور کے پی کے 4500 میڑک ٹن چینی رہ گئی ہے جبکہ ملک میں چینی کے سٹاک 15روز کے رہ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی بری طرح متاثر ہونے سے ہول سیل مارکیٹ میں مقامی چینی کے نرخ 124 روپے ہو گئے ، 50 کلو مقامی چینی کا تھیلا 6200 روپے کا ہو گیا،پرچون و کریانہ دکانوں پر مقامی چینی نایاب ہونے لگی ہے ـ

واضح رہے کہ حکومت درآمدی باریک چینی مخصوص دکانوں اور سٹورز کو فراہم کررہی ہے ، گھریلو صارفین کیلئے درآمدی چینی90 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے تاہم شہری باریک چینی خریدنے سے گریزاں ہیں۔

دو روز میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کلو اضافے سے سندھ و پنجاب میں چینی کی ایکس مل قیمت 127 اور 128 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

کوئٹہ میں چینی کی 50کلو بوری کی قیمت میں ایک روز میں 270روپے کااضافہ ہوگیا ،شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری کی قمیت 6ہزار470روپے میں فروخت ہورہی ہے ،تھوک میں فی کلو چینی 130 سے 132 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پرچون میں فی کلو چینی 140روپے بک رہی ہے۔

پشاورمیں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ،چینی فی کلو 130 روپے تک پہنچ گئی،مارکیٹ میں چینی کے ڈیلروں کے پاس سٹاک کم رہ گیا ،چینی کی قیمتوں میں 25 سے 30 روپے تک اضافہ ہونے سے چینی کی بوری 6 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری ، بابر اعظم عالمی نمبر ایک بلے باز بن گئے

Read Next

جوہی چاولہ کا شاہ رخ خان کے نام پر 500 درخت لگانے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے