• ستمبر 27, 2022

گھر میں بیوی کی چلتی، کما کر پیسہ انکے ہاتھ میں ہی دیتا ہوں: خلیل الرحمن قمر

لاہور:مشہور مصنف و ڈرامہ ساز خلیل الرحٰمن قمر نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی سے ڈرتے ہیں اور گھر میں صرف ان کی بیوی کی ہی چلتی ہے۔

ایک پروگرام میں خلیل الرحمٰن کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی شرکت کی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھر میں ان کے بجائے ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ان پر اہلیہ کافی سختیاں کرتی تھی اور ان کے پاس کسی لڑکی کو گزرنے کی اجازت تک نہ ہوتی تھی مگر اب ایسا نہیں۔

وہ ہمیشہ سے جو کچھ بھی کماتے ہیں اہلیہ کے ہاتھ میں رکھتے ہیں اور ان سے ہی اپنا خرچہ لیتے ہیں پیسے کا حساب کتاب ان کی اہلیہ رکھتی ہیں۔

ڈراما ساز کے مطابق اہلیہ کے سامنے ان کی کوئی عزت و اوقات نہیں، گھر میں ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔

خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ میں بیوی سے ڈرتا ہوں مگر بیٹی سے اور بھی زیادہ ڈرتا ہوں اور اسے کبھی کسی چیز کے لئے نہ نہیں کرسکتا اس کی ہر بات مانتا ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ممنوعہ ادویات: کولمبین سائیکلسٹ نائیرو کنتانا ٹورڈی فرانس میں نمائندگی سے محروم

Read Next

TikTok Ki Dunya With Tabbasum Riaz Ranjha | Latest Entertainment Videos | A1Tv | 21 August 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔