• جولائی 31, 2021

گوگل کا خواتین کے عالمی دن پر منفرد خراج تحسین

خواتین کے عالمی دن پر سرچ انجن گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی خواتین کو دکھایا گیا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

گوگل کا ڈوڈل تعطیلات، واقعات، کامیابیوں کو یاد کرنے کا ایک منفرد انداز ہے جس کے تحت گوگل اپنے ہوم پیج پر ایک مخصوص لوگو کے ذریعہ پیغام دیتا ہے۔ تاہم آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گوگل نے جو ڈوڈل تبدیل کیا ہے اس میں مختلف رنگوں نسل کی خواتین کی باہمی یکجہتی کو ظاہر کیا ہے جبکہ ڈوڈل کی ویڈیو میں خواتین کو دنیا کے مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منواتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے کے لیے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب کا ماحول گرما گرم سیاسی ماحول ، اپوزیشن کیا چال چلے گی؟

Read Next

میں زندہ ہی نہیں رہنا چاہتی تھی،میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کا اوپرا ونفری کے ساتھ انٹرویو

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے