• جنوری 17, 2022

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل کو اعتراضات کیساتھ واپس کر دیا

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل کو اعتراضات کے ساتھ واپس کر دیا۔ صوبائی اسمبلی کو بل پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کر دی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ترامیم سے ڈی ایم سی کے خاتمے سے کوآرڈی نیشن کے مسائل جنم لیں گے، میونسپل کارپوریشن غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس سے محروم ہو جائے گی، خفیہ بیلٹنگ سے لوکل باڈی سطح پر ہارس ٹریڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

اعتراضات میں مزید کہا گیا کہ ترمیمی بل کا نوٹیفکیشن آئین کے خلاف ہے، نئے نظام سے اسپتال، ڈسپنسریز، میڈیکل کالجز اور تعلیمی ادارے لینے سے بلدیاتی ادارے مزید کمزور ہوجائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں اسکریپ گودام میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

Read Next

بجلی کی قیمت میں اضافہ ظلم اور آئی ایم ایف کی غلامی کا ثبوت: شہباز شریف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے