• اکتوبر 20, 2020

گوجرانوالہ میں 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل، سفاک ملزم گرفتار

گوجرانوالہ: پولیس نے گوجرانوالہ میں 3 سالہ بچی سے زیادتی کرے اسے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ میں تھانہ علی پور چٹھہ کے علاقہ میں پیش آیا تھا۔ ملزم نے تین سالہ بچی کو گلی سے اغوا کیا، اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں قتل کرکے اس کی لاش مسجد کے باتھ روم میں پھینک دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا تھا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان مقتولہ کا کزن ہے۔ اسے ہی بچی کے ساتھ آخری دفعہ دیکھا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں، متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کا بیان ریکارڈ

Read Next

گوجرانوالہ: مشہور ٹک ٹاکر موبائل فون چوری کے مقدمہ میں گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے