• اکتوبر 31, 2020

گوجرانوالہ: مشہور ٹک ٹاکر موبائل فون چوری کے مقدمہ میں گرفتار

گوجرانوالہ۔ پولیس نے موبائل فون چوری کرنے کے الزام میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم کے لاکھوں فالورز ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علی نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کیلئے موبائل فون چوری کئے، جن کی مالیت تقریباً 6 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فونز کو برآمد کر لیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے ملزم کو ڈرامائی انداز میں بس سٹاپ سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو پیسے دینے کیلئے چوری کی۔ ملزم کیخلاف پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ چوری کا یہ واقعہ گوجرانوالہ کی ماڈل ٹاؤن مارکیٹ میں موبائل کی دکان پر پیش آیا۔ دکاندار کے مطابق اس کی دکان سے رات کو تالے توڑ کر 3 موبائل فون چوری کئے گئے جن کی مالیت لاکھوں میں ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گوجرانوالہ میں 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل، سفاک ملزم گرفتار

Read Next

صوبہ سندھ میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے