• ستمبر 23, 2021

گوجرانوالہ: لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کیخلاف چوری کا مقدمہ درج

گوجرانوالہ:  گوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف پی ایچ اے کے پودے چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ پی ایچ اے کے کئیر ٹیکر محمد عرفان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

لیگی ایم پی اے اور سابق چیرمین پی ایچ اے توفیق بٹ کے خلاف تھانہ دھلے میں چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ توفیق بٹ اور ان کے 8 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ توفیق بٹ اور ان کے ساتھیوں نے گرین بیلٹ پر دھاوا بولا، 500 سے ایک ہزار پودے اور 8 عدد فلیکسیز چوری کئے گئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ لیگی ایم پی اے ہمارے پودے زبردستی چھین لیے تاکہ ورلڈ ریکارڈ قائم نہ ہو سکے۔

مقدمہ درج ہونے پر مقامی لیگی قیادت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کا کہنا ہے کہ مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، جس کے خلاف پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملالہ کا فواد چودھری سے رابطہ، افغانستان میں خواتین کے حقوق پر عالمی تحفظات پر گفتگو

Read Next

ایف آئی اے کا مقدمہ: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 4 ستمبر تک توسیع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے