• جنوری 19, 2022

گوجرانوالہ: رواں سال کروڑوں روپے مالیت کی 2300 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل چوروں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، رواں سال کروڑوں روپے مالیت کی 2300 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔

سال 2021 کے دوران سب سے زیادہ ہونے والا جرم نہ تو قتل ہے نہ ڈاکے بلکہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، تجارتی مراکز ہوں یا گھر کی دہلیز، شہریوں کی موٹر سائکلیں کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے تھانوں میں موٹر سائیکل چوری کے مقدمات کا اندراج نہیں ہو رہا تھا، اب فری رجسٹریشن کی وجہ سے کرائم فگرز میں اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈولفن، حیدر سکواڈ اور گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے بھری گاڑیوں اور ناکے بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو نہ پا سکے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی پی رہنما میر واثق کے گھر پر حملہ، سیکرٹری اطلاعات ن لیگ عطاء تارڑ کیخلاف مقدمہ درج

Read Next

ٹوبہ ٹیک سنگھ: سکول وین دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 9 افراد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے