• مئی 23, 2022

گوجرانوالہ: درندہ صفت شخص نے بیوی، ساس اور دو بچوں کو قتل کردیا

گوجرانوالہ: علی پورچٹھہ کے نواحی گاؤں کلیر اونچا المعروف اوچہ کلیر میں درندہ صفت شوہر نے بیوی، ساس اور دو بچوں کو ڈنڈوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔

گوجرانوالہ میں علی پورچٹھہ کے نواحی گاؤں کلیر اونچا المعروف اچہ کلیر میں درندہ صفت شوہر سرور شاہ نے گھریلو ناچاقی پر اپنی ساس، بیوی، بیٹی اور بیٹے کو ڈنڈے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔

مرنے والوں میں 60 سالہ ساس رشیدہ بی بی، 45 سالہ سعدیہ بی بی، 4 سالہ بیٹی حرم فاطمہ اور 6 سالہ بیٹے ساحل عباس کو قتل کیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔

گاؤں والوں نے بتایا کہ ملزم اور اس کے اہل خانہ ساس کے پاس رہائش پذیر تھے اور ملزم کا اکثر ان سے جھگڑا رہتا تھا، ملزم نے رات کی تاریکی میں یہ واردات کی، گھر آبادی سے باہر ہونے کی وجہ سے وقوعہ کا پتہ سہ پہر کو چلا جبکہ ڈی ایس پی وزیرآباد اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

مقتولین کی ڈیڈ باڈیز پوسٹمارٹم کے لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا، واقعہ کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انسانی دل کے خلیات سے تیار کردہ روبوٹک مچھلی تیار

Read Next

این سی او سی کا 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ایس او پیز میں نرمی کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے