• اکتوبر 22, 2021

گوجرانوالہ:بدبخت باپ جوئے میں 21سالہ بیٹی ہار گیا،55سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا

گوجرانولہ : تھانہ گکھڑ کے علاقہ میں بدبخت باپ جوئےمیں 21 سالہ بیٹی ہار گیا اور 55سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا جبکہ ملزم لڑکی کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ملزم طارق کرکٹ میچ پر 10 لاکھ روپے سے زائد رقم ہار گیا تھا جس کے بعد ملزم نے اپنی 21 سالہ بیٹی کا نکاح زبر دستی 55 سالہ جواریے سے کر دیا۔

دلہن کی والدہ کے مطابق شادی کی پہلی رات ہی دولہا نے دلہن سے جوا میں جیتنے کا انکشاف کر دیا جبکہ بیٹی کو داماد پہلی رات تشدد کا نشانہ بناتا رہا،بچی کے چہرہ پر زخموں کے واضع نشانات ہیں۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بچی نے گھر آنے کے بعد واپس جانے سے انکار کیا تو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان نے تشدد کر کے ماں کا بازو توڑ ڈالا اور بچی کو زبردستی اٹھا لے گئے جبکہ تھانہ گکھڑ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی اداکار نیڈومودی وینو 73سال کی عمر میں چل بسے

Read Next

Regional News Bulletin | A1Tv | 11 October 2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے