• جولائی 28, 2021

گوادر، پنجگور اور کیچ میں کئی گھنٹوں سے بجلی معطل

مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع گوادر، پنجگوراور کیچ کو بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے سے معطل ہے۔

ایران کی جانب سے جیکی گور مند 132 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن پر ضروری مرمت کےکام کے باعث گوادر، پنجگوراور کیچ کو بجلی کی سپلائی 15 سے زائد گھنٹوں سے معطل ہے۔

ترجمان کیسکو کے مطابق ٹرانسمیشن لائن پر مرمت کا کام مکمل ہونےکے بعد بجلی بحال کردی جائےگی۔

گوادر، پنجگور اورکیچ میں ایران سے بجلی سپلائی ہوتی ہے، مکران میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے تینوں اضلاع کے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا جنگل لگانے کی تیاری

Read Next

کورونا وائرس کا زور برقرار، مزید 24زندگیاں نگل گیا، 1683 مریضوں کا اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے