• نومبر 30, 2020

گندم کے حوالے سے کس لابی کو تحفظ دیا جا رہا ہے، یہ وقت بتائے گا: خواجہ آصف

اسلام آباد: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عام آدمی کی زندگی مشکل ہوچکی، گندم کے حوالے سے کس لابی کو تحفظ دیا جا رہا ہے، یہ وقت بتائے گا۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا اپوزیشن نے اپنی بات کی، حکومتی موقف بھی سننا چاہیئے، اپوزیشن کی تجویز کا ہم خیال رکھیں گے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے اپنی سفارشات دی ہیں، سندھ حکومت نے گندم سے متعلق اپنی سفارشات نہیں دیں، اپوزیشن کی تجاویز کو ضرور زیر غور لائیں گے۔

بعدازں قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوارن ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پیپلزپارٹی کے ارکان آغا رفیع اللہ کو ایوان سے باہر نکال دیا۔ اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ نے بات کرنے کا موقع نہ ملنے پراحتجاج کیا تھا۔

ڈپٹی سپیکر قوم اسمبلی نے کہا شور شرابہ کرنے والے کو ایوان سے باہر لے کر جائیں، یہ پورے سیشن میں ایوان میں نہیں آ سکتے، آپ ایوان کی کارروائی میں بہت مداخلت کرنے لگ گئے ہیں، انہیں فوری طور پر ایوان سے باہر نکالیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قومی اسمبلی: ڈپٹی سپیکر نے پیپلزپارٹی کے ارکان آغا رفیع کو ایوان سے باہر نکال دیا

Read Next

کورونا کی دوسری لہر: این سی او سی کا تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازم قرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے