• اکتوبر 25, 2020

گندم کیس: وزیراعلیٰ سندھ نے نیب میں بیان ریکارڈ کرادیا

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیب سکھر میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نیب سکھر نے گندم کیس میں انکوائری کے لیے طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 2017 میں سرکاری اور غیرسرکاری گوداموں سے سبسڈی پرگندم جاری کی گئی تھی اور گندم کی مد میں ساڑھے 13ارب روپے پلی بارگین کی مد میں وصول کیے گئے جب کہ ڈیڑھ ارب سے زائد رقم اب بھی مل مالکان پرواجب الادا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو 10سوالات پر مشتمل سوال نامہ ارسال کیا گیا تھا جس کے جوابات جمع کرانے وزیر اعلی سندھ نے نیب سکھر کے آفس میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا سے 15 اموات، تعداد 6 ہزار 190 ہوگئی، 2 لاکھ 89 ہزار 832 شہری متاثر

Read Next

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے