• اپریل 16, 2021

گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے کمیٹی بنائیں گے،وزیر اعظم

گلگت: وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو جس راستے پر ڈالیں گے عوام کی زندگی بدل جائے گی، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری کام کریں گے، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے کمیٹی بنائیں گے۔ گلگت بلتستان کی نو منتخب کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی نو منتخب کابینہ اور وزیراعلیٰ کو مبارکباد دیتا ہوں، گلگت بلتستان حکومت ایک نئی روایت قائم کرے گی، گلگت بلتستان حکومت گورننس کے نئے معیار قائم کرے گی، گلگت بلتستان کے مسائل سے واقف ہوں، گلگت بلتستان کے لوگوں کو وسائل دینے کے خواہاں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ دنیا کے سب سے بہترین نظام سیلف گورننس کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، مدینہ کی ریاست میں پہلی ترجیح کمزور طبقے کو ترقی دینا تھا، ہماری ترجیح کمزور طبقے کو ترقی دینا ہے، گلگت بلتستان میں احساس پروگرام لے کر آ رہے ہیں، گلگت بلتستان کو احساس پروگرام کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے صحت کارڈ لے کر آ رہے ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مفرور کا انٹرویو چلا جیسے عوام دیکھ کر محظوظ ہوئے:شہزاد اکبر

Read Next

اسحاق ڈار کی انٹرویو میں ٹانگیں کانپ رہی تھیں،شہباز گل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے